ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اب مرکزی وزیرایم جے اکبرپرلگا جنسی استحصال کا الزام، سشما سوراج نے خاموشی اختیارکی

اب مرکزی وزیرایم جے اکبرپرلگا جنسی استحصال کا الزام، سشما سوراج نے خاموشی اختیارکی

Wed, 10 Oct 2018 10:13:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10 اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہم جنسی استحصال کے خلاف شروع ہوا (می ٹو مہم) مسلسل زورپکڑتا جارہا ہے۔ کئی خواتین تفریح اورمیڈیا کی دنیا میں ہوئے جنسی استحصال سے متعلق اپنے تجربات مسلسل شیئرکررہی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں مبینہ طورپر جنسی استحصال کا شکار بنیں خواتین نے اپنے مبینہ گنہگاروں کے نام عوامی کئے، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پرایسے ناموں کا سیلاب آگیا ہے۔

اسی ضمن میں وزیرمملکت برائے خارجہ امورایم جے اکبرکانام بھی سامنے آرہا ہے۔ ایم جے اکبر پرکم ازکم چارخواتین نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ سب سے پہلے اس ضمن میں صحافی پریا رمانی نے گزشتہ سال میگزین کے لئے ایک اسٹوری میں بغیران کا نام لئے اس غلط برتاو کے بارے میں لکھا تھا۔ اب انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اکبرکانام لکھ کر ان پرالزامات عائد کئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وہی شخص ہے طلاق ثلاثہ کا قانون پاس ہوتے وقت پارلیمینٹ میں کہڑے ہو کر اپنے سیاسی آقاووں کو خوش کرنے کے لیے اسلام کے اور مسلمانان ہند کے خلاف اور اکابر  علما کے خلاف اپنی گندی زبان سے نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا اور اپنی اسلام دشمنی کا ثبوت دیا


Share: